اجتماع نیرین

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - [ نجوم ]  چاند اور سورج کا ایک برج میں جمع ہونا۔ "اگر قمر قران آفتاب سے کرے تو اس کو اجتماع نیرین اور محاق کہتے ہیں۔"      ( ١٩٠٢ء، سیر افلاک، ٩٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ لفظ 'اِجْتِماع' کے ساتھ 'نَیّر' کا تثنیہ 'نَیِرَیْن' لگایا گیا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر